رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے، ماہرین موسمیات

ملک کے جنوبی حصوں میں رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان

ہفتہ 2 اگست 2025 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں،ملک کے جنوبی حصوں میں رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے۔انہوںنے کہاکہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثرانداز ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں۔

انہوںنے کہاکہ 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔ اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ عام طور پر ملک کے جنوبی حصے میں مون سون 15 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہے۔ تاہم رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہ سکتا ہے۔