Live Updates

ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق10 زخمی، راولپنڈی، چکوال میں الرٹ جاری جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 221 ہوگئی

منگل 22 جولائی 2025 22:11

ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق10 زخمی، راولپنڈی، ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء)ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق،10 زخمی راولپنڈی چکوال میں الرٹ جاری جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 221 ہوگئی، بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلابی کیفیت کا خطرہ ہے، طوفانی بارشوں کے باعث 804 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ واسا حکام کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا، بارش کی وجہ سے نالہ لئی کی سطح پھر بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے طوفانی بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ مختلف مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جارہی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ 135 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 470 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بارشوں سے 168 مکانات جزوی طور پر جبکہ 24 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

خیبرپختونخوا ہ میں بارشوں کی وجہ سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 69 افراد زخمی ہوئے۔ صوبے میں 142 مکانات جزوی طور پر اور 78 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے۔سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں 22 افراد جان بحق ہوئے اور 40 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 54 مکانات جزوی طور پر اور 33 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے، بلوچستان میں بھی بارشوں کی شدت نے 16 افراد کی جان لے لی، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، یہاں 56 مکانات جزوی طور پر اور 8 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ یہاں 71 مکانات جزوی طور پر اور 66 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔اسلام آباد میں بھی بارشوں کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوا، جب کہ 35 مکانات جزوی طور پر اور ایک مکان مکمل طور پر منہدم ہوا۔سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے اور 40 افراد زخمی ہوئے۔ صوبے میں 54 مکانات جزوی طور پر اور 33 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

بلوچستان میں بھی بارشوں کی شدت نے 16 افراد کی جان لے لی، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، یہاں 56 مکانات جزوی طور پر اور 8 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے 3 افراد زخمی ہوئے، جب کہ یہاں 71 مکانات جزوی طور پر اور 66 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کی جان گئی جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 25 مکانات منہدم ہوئے اور 5 مویشی ہلاک ہوئے، اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور 200 مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں۔

آزاد کشمیر میں بارشوں کے سبب 1 شخص کی جان گئی اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ یہاں 75 مکانات جزوی طور پر اور 17 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات