Live Updates

ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

مون سون کا جاری اسپیل مزید 2 دن تک چلے گا‘ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

منگل 29 جولائی 2025 17:43

ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی جبکہ بارشوں کا جاری اسپیل مزید دو روز چلے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ جولائی میں مجموعی طور پر 25 فیصد زائد بارشیں ہوئیں البتہ سندھ میں کم بارش ریکارڈ کی گئی، اگست کے مہینے میں معمول کے مطابق یا زیادہ بارش متوقع ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :