Live Updates

پنجاب میں مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری، 3 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

صوبے میں مون سون بارشوں کاسلسلہ 31 جولائی تک جاری رہ سکتا ہی: پی ڈی ایم اے

بدھ 30 جولائی 2025 16:53

پنجاب میں مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری، 3 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اورسیالکوٹ میں شدید بارش متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ بارشوں کے باعث لاہور، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے جب کہ صوبے میں مون سون بارشوں کاسلسلہ 31 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائیچناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال نالہ بئیں میں نچلے درجے کاسیلاب ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :