Live Updates

کل)سی31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان

ہفتہ 26 جولائی 2025 11:34

کل)سی31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے (کل)اتوار سی31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات