اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

سے 8 اپریل تک ایک ڈویژن بنچ اور 6 سنگل بنچز دستیاب ہوں گے

ہفتہ 2 اگست 2025 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق 4 سے 8 اپریل تک ایک ڈویژن بنچ اور 6 سنگل بنچز دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈویڑن بنچ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا جبکہ تعطیلات کے بعد جسٹس بابر ستار بھی دوبارہ عدالتی امور سرانجام دینے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

روسٹر کے تحت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس آئندہ ہفتے رخصت پر ہوں گے۔رجسٹرار آفس کے مطابق یہ روسٹر عدالتی کارکردگی کو منظم انداز میں جاری رکھنے اور تعطیلات کے دوران زیر التوا مقدمات کی سماعت کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :