قیمتوں میں استحکام کے لیے چینی کی درآمد کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی

ہفتہ 2 اگست 2025 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق نے قیمتوں کو مستحکم کرنے اور مقامی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 200,000 میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے اپنے فیصلے پر عملدرآمد میں اہم پیش رفت کی ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ چینی کی درآمد کا حتمی آرڈر دے دیا گیا ہے اور ٹینڈر کھولنے کے بعد چینی کی درآمد کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، حکومت چینی کی خریداری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی چینی کی پہلی کھیپ ستمبر 2025 کے آغاز تک ملک میں آنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ درآمد کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی دستیابی کو یقینی بنانا اور مقامی صارفین کی سہولت کے لیے قیمت میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔حکومت کی جانب سے بنائی گئی متعلقہ کمیٹی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خریداری کے دوران رعایت پر کامیابی سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی چینی کی آمد سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور براہ راست صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :