مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں تارچڑھاؤ رہا

ہفتہ 2 اگست 2025 22:16

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں تارچڑھاؤ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں تقریبا 1000 تا 1200 روپے کا غیر معمولی اتار چڑھاؤ رہا ہفتے کے پہلے دنوں میں مارکیٹ میں دبا رہا اور روئی کا بھا کوالٹی کے حساب سے فی من تقریبا 500 روپے کم ہو کر فی من 15500 روپے کی نیچی سطح پر آگیا لیکن 29 جولائی کوایف بی آر کی جانب سے ایپٹما کا دیرینہ مطالبہ ایس آراو کا اعلان ہوگیا اور درآمدی روئی دھاگے اور لاتھ کی درآمد پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا S R O جاری ہونے کے بعد مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں تقریبا 500 تا 700 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔

صوب سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 15800 تا 16000 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 6800 تا 7400 روپے رہا۔ جبکہ صوب پنجاب میں روئی کا بھاؤ 15800 تا 16200 روپے رہا پھٹی کا بھاؤ 6800 تا 7400 روپے رہا۔

(جاری ہے)

صوب بلوچستان میں روئی کا بھا ؤ16000 تا 16200 روپے پھٹی کا بھاؤ 6900 تا 7300 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے اسپاٹ ریٹ فی من 16300 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کے بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں اتار چڑھا رہا۔ نیو یارک کاٹن کے وعدے کا بھا 64 تا 69 امریکن سینٹ کے درمیان رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 2024-25 کیلئے 39 ہزار 100 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔