Live Updates

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 229 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 اگست 2025 20:30

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 02 اگست 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 229 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالرز فی اونس اضافے کے بعد 3 ہزار 363 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت 0.53 ڈالر اضافہ سے 36.57 ڈالر کے مقابلے میں 37.01 ڈالر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سالانہ مہنگائی کی شرح جولائی 2025 میں بڑھ کر 4.07 فیصدہوکر 7ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، جو جون میں 3.2 فیصد تھی اور دسمبر 2024 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔

اسٹیٹ بینک نے گرانی پر انتبا ہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رہائش ویوٹیلیٹیز قیمتوں میں اضافے نیگرانی کو بڑھا یا، خوراک نرخوں میں اضافہ سست رہا۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 4.4فیصد جبکہ دیہی میں 3.5 فیصد رہی۔گزشتہ سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.09 کے مقابلے میں واضح کمی رہی مگر خدشات برقرار ہیں۔ گزشتہ سال (جولائی 2024) کے اسی مہینے میں یہ شرح 11.09 فیصد تھی، مہنگائی میں اس تیزی کی بنیادی وجہ رہائش اور یوٹیلیٹی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہے، جو جون میں 3.28 فیصد کمی کے بعد جولائی میں 3.56 فیصد بڑھ گئیں۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا، جو پچھلے مہینے 0.6 فیصد تھا اور اب 2.7 فیصد تک جا پہنچا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات