
بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1.44 ارب روپے کے ششماہی قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا
اتوار 3 اگست 2025 18:07

یہ مالیاتی نتائج بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 1 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس میں منظور کیے گئے، اور گزشتہ سال اسی عرصے میں رپورٹ کیے گئے 2.44 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں 3.88 ارب روپے کی نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔
بینک کے چیئرمین جناب عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوطاہ نے کہا بینک کی کارکردگی بہتر نیٹ مارک اپ آمدنی، پرانے غیر فعال قرضوں کی وصولیوں، ڈیپازٹس کی اوسط لاگت میں " کمی اور ٹریژری گینز کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
یہ نتائج بینک کی جامع حکمتِ عملی کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔ یہ سنگِ میل ہماری ٹیموں کی مسلسل محنت اور وابستگی کا مظہر ہے۔ ہمیں بینک کے مستقبل اور پاکستان کی بحال" ہوتی ہوئی معاشی بنیادوں پر مکمل یقین ہے۔
ششماہی مدت کے بعد، بینک کی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔ 12 ارب روپے کے ایک اسٹریٹجک اثاثے کی کامیاب فروخت اور اسپانسر کی جانب سے 5 ارب روپے کی پیشگی سرمایہ کاری کے ذریعے، جو کہ حصص سرمایہ میں تبدیل کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، اسکیم آف ارینجمنٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حتمی مراحل میں ہے، جس کی تکمیل کے بعد بینک کا سرمایہ مزید مضبوط ہو جائے گا۔
بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب جواد مجید خان نے کہا یہ نتائج بینک کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ کی حیثیت رکھتے ہیں، اور بینک مکرّمہ لمیٹڈ کی مینجمنٹ کی کاوشوں کا " اعتراف ہیں۔ یہ کارکردگی تمام اسٹیک ہولڈرز اور مارکیٹ کے لیے ادارے کی بحال شدہ مضبوطی اور استحکام کا پیغام ہے۔ تنظیمِ نو کے مراحل مکمل ہونے کے قریب ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ بینک اب پائیدار منافع کے " راستے پر گامزن ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسپانسر اور چیئرمین کے غیر متزلزل اعتماد اور طویل مدتی عزم پر دلی تشکر کا اظہار کیا، جو بینک کی بحالی کے سفر میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
-
بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1.44 ارب روپے کے ششماہی قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا
-
کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ایک تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے اضافہ
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں تارچڑھاؤ رہا
-
برائلر گوشت کے نرخ مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس 141,000 کی سطح عبور کر گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹریٹجک اقدامات کے ذریعے میوچوئل فنڈز میں تبدیلی کا آغاز کر دیا
-
ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ
-
پاک ،امریکہ تجارتی معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اسٹریٹجک ،اقتصادی کامیابی ہے‘ خادم حسین
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.