نصیرآباد ڈویژن میں دوسرا بلوچستان گیمز کا میلہ شروع ہو گیا

ہفتہ 2 اگست 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) نصیرآباد ڈویژن میں دوسرا بلوچستان گیمز کا میلہ ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس رحیم بخش کی نگرانی میں شروع ہو گیا ۔ میلے میں کرکٹ ،فٹبال ،بیڈمنٹن ،ایتھلیٹ ،شوٹنگ ،بال ووشو اورکراٹے کے مقابلے کروائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رحیم بخش نے مختلف گیمز میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور اس بات پر امید کا اظہار کیا کہ نصیرآباد ڈویژن کے کھلاڑی ڈویژنل سطح پر کامیابی سمیٹ کر صوبائی سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے ۔

اس موقع پر دیگر اعزازی مہمانوں میں عطائاللہ جاموٹ ،قمر الدین بگٹی ،در محمد گولہ اور نظام عمرانی خان سیجان بنگلزئی سمیت دیگر سپورٹس سے تعلق رکھنے والے نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :