شاہد آفریدی برمنگھم تو پہنچ گئے مگر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز نہ کھیل سکے

کھیلنے کا بہت دل تھا مگر ابھی انجری کی وجہ سے ڈاکٹر نے منع کیا ، شاہد آفرید ی کی پریس کانفرنس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 3 اگست 2025 17:07

شاہد آفریدی برمنگھم تو پہنچ گئے مگر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز ..
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز نہ کھیلنے کی وجہ بتادی۔
برطانیہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کھیلنے کا بہت دل تھا مگر ابھی انجری کی وجہ سے ڈاکٹر نے منع کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان کا وقار بڑھانے کے لیے کھیل رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو معلوم ہے کہ فائنل میں انہیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے بتایا تھا کہ شاہد آفریدی کمر کی انجری کی وجہ سے میچز نہیں کھیل رہے۔ 
یاد رہے کہ جنوبی افریقا چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقا نے 196 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر کر پورا کرلیا۔ 
کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ساٹھ گیندوں پر 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ ان کی ایونٹ میں مجموعی طور پر تیسری سنچری تھی۔ 
جے پی ڈومینی نے بھی نصف سنچری بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔