سیالکوٹ،شہری پر تشدد کا واقعہ،ڈی پی او فیصل شہزاد کا نوٹس، 2ملزمان گرفتار

اتوار 3 اگست 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کے علاقہ فتح گڑھ میں ایک مقامی جم میں موبائل فون چوری کے شبہ پر مہر عامر نامی جم انسٹرکٹر نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری کو ٹانگوں اور بازؤں سے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ڈی پی او فیصل شہزاد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اگوکی نعمان بٹر کو فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم مہر عامر اور ساتھی مہر سبحان قیصر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ذاتی طور پر سزا دینے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مہذب معاشروں میں ایسے طرزِ عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔ شہریوں کی عزتِ نفس اور قانونی تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :