ڈیرہ اسماعیل خان ،شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تھانہ کینٹ میں تقریب کا انعقاد

اتوار 3 اگست 2025 14:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تھانہ کینٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ہمارے شہداء نے ہمارے کل کیلئے اپنے آپ کو آج قربان کیا جسے ہم فراموش نہیں کرسکتے، ایس پی سٹی علی حمزہ و ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ضلع ڈیرہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔

شہدائے پولیس خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تھانہ کینٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں خصوصی طور پر شہدائے پولیس کی فیملیز، ایس پی سٹی علی حمزہ، ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان، سیکرٹری وزیراعلی ہائوس گلزمان خان اعوان،ڈی ایس پی ٹریفک چن شاہ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شریف اللہ خان،ڈی آر سی کے روح رواں محمد نواز خان محسود،سعید الرحمن ایڈووکیٹ، حاجی زبیر ایس ایچ او کینٹ محمد سبطین خان و دیگر شریک ہوئے،شہدائے پولیس کے بچوں نے شرکا کا خون نغموں سے گرمایا ۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی علی حمزہ و ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ہیرو ہیں،صرف یوم شہدائے پولیس پر ہی نہیں ہم اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رہتے ہیں ۔شہدائے پولیس کی قربانیوں کے بدولت آج ہم سکون سے رہ رہے ہیں ۔ ہمارے شہدا نے ہمارے کل کیلئے اپنے آج قربان کیا جس فراموش نہیں کرسکتے۔ شہدائے پولیس کی فیملیز خود کو کبھی تنہا نہیں سمجھیں ۔وہ ہماری ہی فیملیز ہیں ۔

متعلقہ عنوان :