جہلم ،ضلع بھرمیں غیر قانونی طریقے سے مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا

اتوار 3 اگست 2025 17:10

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ضلع بھرمیں غیر قانونی طریقے سے مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور ضلع کے مختلف تھانوں میں کی جانے والی کارروائیوں میں تین سو سے زائد افغانیوں کو حراست میں لیکر ہولڈنگ سنٹر میں منتقل کردیا گیا ۔ یہ ہولڈنگ سنٹر گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈجہلم، البیرونی کالج پنڈدادنخان، گورنمنٹ کالج دینہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں سے سرکاری تحویل میں لیے گئے افغان باشندوں کوافغانستان روانہ کیاجائے گا۔ضلع جہلم کی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تھانہ سٹی،تھانہ صدر،تھانہ سول،لائن ،چوٹالہ،تھانہ پنڈدادنخان، تھانہ للہ،تھانہ کالاگجراں، تھانہ دینہ،تھانہ منگلا کینٹ،تھانہ ڈومیلی،اور تھانہ سوہاوہ سے غیر قانونی مقیم باشندوں کوتحویل میں لیکرہولڈنگ کیمپس میں منتقل کیاہے جہاں پر انتظامیہ نے افغان باشندوں کے قیام وطعام کا بہترین بندوبست کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :