وہاڑی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کھڑے پانی اور مچھروں کی موجودگی پر ڈینگی ٹیم کا فوری ایکشن

اتوار 3 اگست 2025 18:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی میں کھڑے پانی اور مچھروں کی بہتات کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد فاضل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسداد ڈینگی ٹیم کو روانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی شہری کی جانب سے اسپتال میں موجود کھڑے پانی اور مچھروں کی تصاویر موصول ہونے پر ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، جس پر محکمہ صحت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاروہ کش پاؤڈر کا سپرے کرایا تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔ شہریوں نے محکمہ صحت کے بروقت اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فوری اقدامات جاری رہیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :