پی ٹی آئی کی احتجاجی کالز میں کوئی سنجیدگی نہیں، یہ صرف سیاسی ڈرامے ہیں،اختیار ولی خان

اتوار 3 اگست 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وخیبرپختونخوا اموراختیار ولی خان نےپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ جماعت ڈرامہ بازی اور کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اب پی ٹی آئی کے اصل چہرے کو پہچان چکے ہیں اور یہ جماعت عوامی حمایت کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی کالز میں کوئی سنجیدگی نہیں، یہ صرف سیاسی ڈرامے ہیں۔اختیار ولی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی 5 اگست کو درجن بھر افراد بھی اکٹھے نہیں کر پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے احتجاج محض سیاسی اہمیت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔