اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کی جانب سے جولائی-اگست تحریک کی برسی پر تصویری نمائش کا انعقاد

اتوار 3 اگست 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) اسلام آباد میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے جولائی-اگست تاریخی تحریک کی برسی کے موقع پر پانچ روزہ تصویری نمائش اور دستاویزی فلموں کی نمائش کا آغاز کیا، جس کا عنوان "جولائی بیونڈ بارڈرز"تھا۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے تقریب کا افتتاح کیا، جو 2024 میں عوامی تحریک کے شہدا کی یاد میں منائی گئی۔

نمائش میں پوسٹرز اور دستاویزی فلمیں شامل تھیں، جن میں طلبا کی جدوجہد اور عوام کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس میں ڈھاکہ میں میل اسٹون سکول اور کالج کے طیارہ حادثے کے متاثرین کو بھی یاد کیا گیا اور خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔نمائش کے دوران ایک پینل بحث بھی ہوئی جس میں مقررین نے اس تحریک کو ملک کی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا اور سماجی انصاف، مساوات اور اچھی حکمرانی کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا معاشرہ بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا جو استحصال، تعصب اور ناانصافی سے پاک ہو۔واضح رہے کہ نمائش پورے ہفتے جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :