سیالکوٹ،نائب صدر ویمن چیمبر کی یو ایم ٹی کے 13ویں ڈگری شو میں شرکت،کامیاب انعقاد پر طلبہ اور فیکلٹی کو مبارکباد دی

پیر 4 اگست 2025 15:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سیالکوٹ (ڈبلیو سی سی آئی ایس) کی نائب صدر (وی پی)روبینہ نوید نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے 13ویں ڈگری شو میں ٹریڈ اینڈ ڈیلی گیشن کمیٹی کی چیئرپرسن نادیہ قیصر کے ساتھ شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈبلیو سی سی آئی ایس مطابق یہ تقریب جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کی ایک متحرک نمائش تھی جس میں گرافک ڈیزائن، فیشن ڈیزائن اور دیگر تخلیقی شعبوں کے طلبہ کے آخری سال کے شاندار پراجیکٹس پیش کیے گئے ، شرکا نمائش میں فنکارانہ عمدگی اور اصلیت سے متاثر ہوئے۔

نائب صدر روبینہ نوید اور نادیہ قیصر نے ایک کامیاب اور پر اثر تقریب کے انعقاد پر طلبہ اور فیکلٹی کو دلی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :