ایس ای سی پی نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 میں اصلاحات کے لیے ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا

پیر 4 اگست 2025 21:14

ایس ای سی پی نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 میں اصلاحات کے لیے ترامیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)ایس ای سی پی نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 میں مجوزہ ترامیم پر عوامی رائے لینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یہ ترامیم کا مسودہ ریسرچ رپورٹس کا دائرہ بڑھانے، ریسرچ اینالسٹس کی رجسٹریشن لازمی کرنے، بلیک آٹ مدت کو بڑھانے، رپورٹ میں ہدف قیمت اور تاریخ جیسے انکشافات کو بہتر بنانے اور ریسرچ اینالسٹس کے لیے بات چیت کا ایک ضابطہ متعارف کرانے سے متعلق ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ریسرچ پلیٹ فارم بنائے گا، جس پر یہدیکھایاجائے گا کہ کن کمپنیوں اور شعبوں پر ریسرچ اینالسٹس نے رپورٹ تیار کی ہے۔یہ ترامیم کا مسودہ تیار کرتے ہوئے، ایس ای سی پی نے ریسرچ اینالسٹس، بروکریج ہاسز، ایسیٹ مینیجرز، اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت کی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے، ایس ای سی پی نے اسٹیک ہولڈرز سے رائے لینے کے لیے ایک مشاورتی پیپرجاری کیا اور مجوزہ تبدیلیوں پر غور و فکر کے لیے کئی مشاورتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا تھا۔

ایس ای سی پی ایک مضبوط اور شفاف مشاورتی عمل کے لیے پرعزم ہے، تاکہ اسٹیک ہولڈرز کو ریگولیٹری جائزے کے دوران اپنی رائے دینے کا مکمل موقع مل سکے۔مجوزہ ترامیم پر رائے 15 اگست 2025 تک [email protected] پر بھیجی جا سکتی ہے۔