پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 737 پوائنٹ بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار 772 پر پہنچ گیا

پیر 4 اگست 2025 15:31

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی، 100انڈیکس  737 پوائنٹ  بڑھ کر 1 لاکھ 41 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای-100 انڈیکس 737 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 141,772 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جو کہ 0.61 فیصد اضافہ ہے۔ پیر کو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے دوران سرمایہ کاروں نے بینکاری، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ، بجلی پیدا کرنے اور ریفائنری کے شعبوں میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اے آر ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، وافی، ایچ بی ایل، ایم ای بی ایل اور این بی پی جیسے بڑے سٹاکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور یہ سبز نشان میں ٹریڈ کرتے نظر آئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ غیر معمولی تیزی حالیہ پاک امریکا تجارتی معاہدے کی براہ راست عکاسی ہے جس کے تحت پاکستان کو امریکی منڈیوں تک کم ٹیرف کے ساتھ رسائی حاصل ہو گی۔ گزشتہ ہفتے بھی سٹاک مارکیٹ نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 141,035 پوائنٹس پر بند ہوا جو ہفتہ وار بنیاد پر 1.3 فیصد اضافہ تھا۔ اسی ہفتے انڈیکس نے 141,161 پوائنٹس کی انٹرا ڈے ریکارڈ سطح بھی چھوئی جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ \395