ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے تعلقات عامہ کے ساتویں اجلاس کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 21:10

ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے تعلقات عامہ کے ساتویں اجلاس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے تعلقات عامہ کا ساتواں اجلاس اے بی اے علیم روم B2 فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوا۔جناب شجاعت علی بیگ کنوینر/ سید تراب شاہ ڈپٹی کنوینر ایف پی سی سی آئی سنٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلقات عامہ نے 14 اگست یومِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے انتہائی اہم آنے والی تقریب پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مدثر عالم، ارم فواد، شہباز اسلام، فرح جاوید، علی پسنانی، چنگیز حسن خان، کاشف رفیع، سہیل احمد صدیقی، زبیری، علی اصغر اور لاہور سے زوم حامد مرزا، کراچی سے عمار مظفر، اسلام آباد سے علی ابراہیم نے شرکت کی۔ اس کے بعد جناب ذکی قائمقام صدر ایف پی سی سی آئی اور جناب محمن خان نائب صدر ایف پی سی سی آئی سندھ ریجن سے ملاقات میں 14 اگست یوم آزادی اور معرکہِ حق تقریبات کے حوالے سے پبلک ریلیشن کمیٹی اور ویمن پاورمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریبات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔