ٹیلر فریٹز،بین شلٹن اور آندرے روبلوف کینیڈین اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 4 اگست 2025 16:41

ٹیلر فریٹز،بین شلٹن اور آندرے روبلوف کینیڈین اوپن ٹینس مینز سنگلز ..
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز، امریکا کے ہی ٹینس کھلاڑی بین شلٹن اور روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکا کے ٹینس سٹار فرانسس ٹیافو جونیئر،ہسپانوی ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا،اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فلاویو کوبولی اور جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار جیری لہیکاکو مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

27 سالہ امریکی سیکنڈ سیڈڈ ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز نے مینز سنگلز ٹاپ 16رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار جیری لہیکاکے خلاف کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہیجس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں جاری ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ٹیلر فریٹزنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار جیری لہیکاکو 6-7(4-7)،7-6(7-5)اور6-7(5-7)سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی،جہاں ٹیلر فریٹز کا مقابلہ روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف سے ہوگا۔

امریکا کے ٹینس کھلاڑی بین شلٹن نے چوتھے رائونڈ میچ میں اٹلی کے حریف ٹینس کھلاڑی فلاویو کوبولی کو 4-6، 6-4 اور 6-7(1-7)سے ہرا دیااور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں بین شلٹن کا مقابلہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیکس ڈی مینور سے ہوگا۔چوتھے رائونڈ کے دیگر میچز میں روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے،ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو شکست دی جبکہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیکس ڈی مینور نے امریکا کے ٹینس سٹار فرانسس ٹیافو جونیئر کو شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لئے کوالیفاء کیا۔