حوثیوں کے اسرائیل میں تین اہداف پرڈرونز حملے

اسرائیلی فوج نے یمن سے آنے والا ڈرون تباہ کردیا،ترجمان

پیر 4 اگست 2025 16:41

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)اسرائیل نے یمن سے فائر کیے گئے ایک ڈرون کو روکنے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک بیان میں کہا کہ بنی نتسریم میں سائرن بجنے کے بعد فضائیہ نے یمن سے آنے والا ایک ڈرون روک لیا ہے۔ بنی نتسریم میں سائرن بجنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اس ڈرون کو روکنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب حوثی ملیشیا کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل میں تین اہداف پر حملہ کیا جن میں حیفا بندرگاہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :