برائلر فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات، فائونڈر گروپ نے میدان مار لیا

پیر 4 اگست 2025 16:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)برائلر فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات میں فائونڈر گروپ کے امیدواروں نے 102 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کر لی جن کے مدمقابل پروگیسو گروپ نے 79ووٹ حاصل کئے - برائلر فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات میں فانڈر گروپ کے 102 ووٹوں سے سردار خالد سعید صدر،ملک علی ارسلان جنرل سیکرٹری ، چیئرمین سردار تجمل رضا چیئرمین،نبی احمد جٹ سینئر وائس چیئرمین، عمر عثمان گجر وائس چیئرمین، سردار فیروزخان نائب صدر، شہزاد سہیل انفارمیشن سیکرٹری اورحبیب الرحمن سیکرٹری منتخب ہو گے جن کو برائلر فارمر ملک طاہر افضل اعوان نے شاندار کامیابی پر بانڈر گروپ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔