برطانیہ میں ایک سعودی طالب علم کا قتل، تحقیقات شروع کردی گئی

محمد القاسم ایک لینگویج انسٹی ٹیوٹ میں زیرِ تعلیم تھا، چاقو کے وار کیے گئے، دو مشتبہ افراد گرفتار

پیر 4 اگست 2025 17:02

برطانیہ میں ایک سعودی طالب علم کا قتل، تحقیقات شروع کردی گئی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)برطانیہ کے شہر کیمبرج میں 21 سالہ سعودی طالب علم محمد القاسم کو قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات 11:30 بجے پیش آیا جب وہ اپنی رہائش گاہ واپس آ رہا تھا اور اس کی گردن پر چاقو کا وار کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام نے اس جرم میں ملوث ہونے کے شبہ میں 21 اور 50 سال کی عمر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور اب تک جرم کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ معلومات کے مطابق سعودی طالب علم شہر کے ایک لینگویج انسٹی ٹیوٹ میں زیرِ تعلیم تھا اور برطانوی پولیس نے واقعے کے فورا بعد تحقیقات شروع کر دی تھیں۔