
بارش ٹیوب ویل کے پانی کی نسبت زیادہ مفید اور جڑوں کے ذریعے جذب ہوکر خوراک کو پودے کے مختلف حصوں تک پہنچاتی ہے،خالد محمود
پیر 4 اگست 2025 17:04
(جاری ہے)
مزید برآں بارش سے پودوں کے پتے بالکل صاف ہوجاتے ہیں اور یہ زیادہ بہتر طریقے سے ضیائی تالیف کا عمل شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بارش اگر مختلف وقفوں سے جاری رہے تو دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی ہوجاتی ہے جس سے پھل دارپودے اپنی نشوونما کا عمل آگے بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے باغبانوں کو سفارش کی کہ وہ موسم برسات میں اپنے باغات کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور ضرورت سے زیادہ پانی کی فراہمی سے اجتناب کریں نیزجن ایام میں بارشیں ہورہی ہوں تو باغات سے بارشوں کے زائد پانی کی نکاسی کا فوری طورپر انتظام کریں۔انہوں نے کہاکہ بارشوں کا پانی اگر پودوں کے تنوں کے قریب گھیرے میں 24گھنٹوں سے زائد وقت کےلئے کھڑا ہوجائے تو جڑوں میں ہوا کا گزر نہیں ہوتا اور یہ گلنا شروع ہوجاتی ہیں جس سے باغات تیزی سے انحطاط پذیری کی طرف مائل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زیادہ بارشوں کی صورت میں پودے کے تنے کا زخم شدہ حصہ پانی میں ڈوبا رہنے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے لہٰذا پودوں کے تنے کا وہ حصہ جو بارشوں کے پانی میں ڈوبا رہا ہو وہاں مینکو زیب یا کاپر آکسی کلورائیڈ پھپھوند کش زہروں کا پیسٹ لگائیں۔انہوں نے کہاکہ بیماریوں سے متاثرہ پودوں پر کاپر آکسی کلورائیڈ بحساب2.5 گرام فی لیٹر پانی میں ملا کر یا نئی کیمسٹری کی پھپھوند کش زہروں کا سپرے بھی کیاجائے۔
مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
-
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
-
اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8 واں بڑا ملک ہے، ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
-
زیتوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں،ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پی سی جی اے کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر2025 تک ملک کی جینگ فیکٹریوں میں 297751 گانٹھ کپاس آمد ہوئی ہے۔ چئیرمین (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
-
ملک میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.