گورنر فیصل کریم کنڈی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی -20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پیر 4 اگست 2025 17:09

گورنر فیصل کریم کنڈی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی -20 سیریز جیتنے پر قومی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی -20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ٹیم کی فتح نے قوم کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے، خاص طور پر آزادی کی خوشیوں اور حق و سچ کے پیغام کے ساتھ اس کامیابی نے عوام کو نیا جوش اور ولولہ دیا ہے۔انہوں نے ٹیم کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کو ان کی کارکردگی پر خصوصی شاباش پیش کی ۔فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :