Live Updates

اوول ٹیسٹ، انگلش آل رائونڈر کرس ووکس ٹوٹے کندھے کے ساتھ بیٹنگ کرکے بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے

انگلش ٹیم فتح سے صرف 6 رنز کی دوری پر ہمت ہار گئی، سیریز 2-2 سے برابر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 اگست 2025 15:59

اوول ٹیسٹ، انگلش آل رائونڈر کرس ووکس ٹوٹے کندھے کے ساتھ بیٹنگ کرکے ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2025ء ) پانچویں ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیدی، پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-2سے برابرہو گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق 374 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 367 رنز بنا سکی، جو روٹ 105 اور ہیری بروک 111 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، بھارت کے محمد سراج نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
قبل ازیں انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 247 رنز بنائے، بھارت نے پہلی اننگز میں 224 اوردوسری میں 396 رنز سکور کئے تھے۔

 
اس سے قبل چوتھے دن کے آخری سیشن کے آخری لمحات میں خراب روشنی کے باعث شام 5:30 بجے کے قریب میچ روک دیا گیا تھا، کھلاڑیوں کے میدان سے باہر آنے کے کچھ ہی دیر بعد تیز بارش شروع ہو گئی تھی جس کے باعث گراؤنڈ اسٹاف کو پچ کو کور کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

جیمی اسمتھ دو رن بنا کریز پر موجود تھے جب کہ جیمی اوورٹن نے اپنا کھاتہ نہیں کھولا تھا۔ کرس ووکس جنہوں نے چوٹ کی وجہ سے پہلی اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی، تاہم انہیں ڈریسنگ روم میں ٹیسٹ ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے دیکھا گیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ بیٹنگ کے لیے آ سکتے ہیں۔

محمد سراج اور پراسدھ کرشنا نے چائے کے وقفے کے بعد شاندار بولنگ کرکے بھارت کی امیدیں جگائیں۔ چائے کے وقفے تک انگلینڈ چار وکٹوں پر 317 رن بنا کر کافی مضبوط پوزیشن میں تھا لیکن کرشنا نے جیکب بیتھل اور جو روٹ کو آؤٹ کرکے جوش بڑھا دیا۔ جو روٹ نے 105 رن بنائے اور دن کے پہلے دو سیشنز میں ہیری بروک کا شاندار ساتھ نبھایا۔ بروک نے 98 گیندوں پر 111 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی اور روٹ کے ساتھ 195 رن کی شراکت داری کرکے انگلینڈ کو میچ میں برتری دلائی۔ اوول ٹیسٹ ایسے مرحلے پر ہے جہاں دونوں ٹیمیں فتح کی امیدیں لگائے بیٹھی ہیں جیت کسی بھی ہوسکتی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات