بھارت میں سرکاری اسکول کا انگریزی ٹیچر الیون کی اسپیلنگ نہ لکھ سکا، ویڈیو وائرل

پیر 4 اگست 2025 17:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک سرکاری اسکول سے انگریزی کے استاد کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹیچر کویعنی گیارہ کی اسپیلنگ لکھنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگریزی کے استاد سے بلیک بورڈ پر Eleven لکھنے کو کہا گیا ہے لیکن وہ اسپیلنگ Eleven کے بجائے Aivene لکھ رہے ہیں جبکہ انہوں نے Nineteenکی جگہ Ninithin لکھا۔ بھارتی سرکاری اسکول کے ٹیچر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے کمنٹ باکس میں صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔