علیحدگی کا اعلان، صارفین کی تنقید، حنا رضوی غصے سے پھٹ پڑیں

پیر 4 اگست 2025 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)اداکارہ حنا رضوی نے شوہر سے علیحدگی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر ناقدین کو کرارا جواب دیاہے ۔اداکارہ نے ویڈیو بیان میں کہاکہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا جب دو سمجھ دار اور مشہور افراد ایک دوسرے کو وقت دینے کیلئے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں، اس بات کی اجازت مجھے میرا مذہب اور میرے ملک کا قانون دیتا ہے تو کسی دوسرے کو کیا مسئلہ ہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیٹیزنز کسی کو زندہ نہیں چھوڑنا چاہتے، جبکہ مجھے پورا حق حاصل ہے کہ اگر مجھے یا میرے شوہر عمار کو کسی چیز سے مسئلہ ہے یا کوئی چیز ہماری ذہنی صحت کو متاثر کر رہی ہے تو ہم علیحدگی اختیار کرلیں اب لوگ کیا کہتے ہیں کیا سوچتے ہیں یہ ان کا مسئلہ ہے۔حنا رضوی کے مطابق اب تک زندگی میں ،میں نے جتنا کام کرلیا ہے اب مجھے اس سے زیادہ نہ اوپر جانا ہے نہ نیچے آنا ہے اس لئے مجھے کسی قسم کی سستی شہرت حاصل کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے نہ کبھی ایسا شوق رہا۔ عزت ذلت سب اللّٰہ کے ہاتھوں میں ہے۔ مجھے ایک چیز شیئر کرنی تھی میں نے کرلی۔