ساہیوال ،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے ساہیوال کا دورہ کیا

پیر 4 اگست 2025 23:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے ساہیوال کا دورہ کیا۔ انہوں نے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میں ایک خصوسی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر جاوید، اسسنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کپاس کی فصل کی مجموعی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، جس میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی، چنائی کی رفتار، اور حالیہ بارشوں کے فصل پر اثرات کا احاطہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چاول کی فصل پر رائس لیف رولر کے حملے پر بھی غور کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس سال کپاس کی کم تعداد میں گانٹھیں پریس ہوئیں، حالانکہ زیر کاشت رقبہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔اس پر ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے بتایا کہ چنائی میں تاخیر کی وجہ سے گانٹھوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔بعد ازاں انہوں نے ماڈل ایگریکلچر مال ساہیوال کا بھی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :