قانون نافذ کرنے والے افسران کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، روبینہ خالد

امن برقرار رکھنے ،شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پولیس کا عزم ان کی غیر متزلزل لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے، بیان

پیر 4 اگست 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جاری بیان میں روبینہ خالد نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے افسران کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،انہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی برقراری، امن کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کا عزم ان کی غیر متزلزل لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

روبینہ خالد نے کہا کہ ہم ان افسران کی بہادری اور بے لوثی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادری سے خطرات کا مقابلہ کیا اور لازوال قربانیاں دیں۔ روبینہ خالد نے کہا کہ ان کی بہادری پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے،بہادر پولیس افسران کو گہرائیوں سے دلی خراج تحسین پیش کرتی ہوںان بہادر پولیس افسران نے دہشت گردی، جرائم اور ناانصافی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں پیش کیں، ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں خطرات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہم ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی دفاع خاطر اپنے بہادر بیٹے قربان کئے۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پولیس افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔