وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ

منگل 5 اگست 2025 00:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے سوموار کو نشتر ہسپتال ملتان کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال، راؤ امجد علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔وائس چانسلر نے گائنی آؤٹ ڈور، آؤٹ ڈورز اور مرکزی او پی ڈیز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات، رجسٹریشن کے عمل اور اسٹاف کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران مریضوں سے براہ راست بات چیت بھی کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ڈاکٹر مہناز خاکوانی ایمرجنسی اینڈ ایکسیڈنٹ (A&E) ڈیپارٹمنٹ بھی گئیں اور عملے کی حاضری، طبی سہولیات، ویل چیئرز کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :