نو مئی کیسز کے جیل ٹرائل کی کوریج سے متعلق درخواست خارج

منگل 5 اگست 2025 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے9مئی کے کیسز کے جیل ٹرائل کی کوریج سے متعلق درخواست کو رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست ایڈووکیٹ فائزہ مراد کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے ٹی سی کورٹ ون نے 7 رپورٹرز سمیت 12 افراد کو جیل ٹرائل میں شرکت کی اجازت دی تھی، مگر کوٹ لکھپت جیل حکام نے عملدرآمد سے انکار کیا۔ درخواست گزار کے مطابق جیل ٹرائل شفاف عدالتی کارروائی کے اصولوں کے خلاف ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔