یومِ شہداء پولیس کے موقع پر تھانہ بیروٹ حب میں ایک تقریب کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 17:27

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ حب ایس ایس پی سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایات پر یومِ شہداء پولیس کے موقع پر تھانہ بیروٹ حب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ حب کے تمام پولیس افسران شرکت کی جس میں ایس ڈی پی او حب سرکل امام بخش، یعقوب بلوچ، ایس ڈی پی او وندر سرکل، محمد جان ساسولی تمام پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز اور شہداء کے ورثاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد پولیس کے ان عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے عوام کے تحفظ امن و امان کی بحالی اور ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔\378

متعلقہ عنوان :