پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہونی چاہئے، کمشنر ساہیوال

منگل 5 اگست 2025 18:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جاری تمام منصوبوں کی ٹائم لائن پر سختی سے عمل کیا جائے اور پسپ پروگرام کے تحت مکمل اور جاری منصوبوں کی تفصیلات ایم ڈی واسا کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راؤ ندیم اختر،ایم ڈی واسا تنویر قیصر، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، چیف انجینئر شیخ محمد طاہر، سٹی مینجر پسپ اسجد علی خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ سیوریج کے موجودہ سسٹم کو نئی پائپ لائنز سے جوڑنے کا کام ایم ڈی واسا کی مشاورت سے کیا جائے۔ انہوں نے سیوریج لائن کا تمام کام ڈیزائن کے مطابق مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچہری اور فرنیچر بازار کے سیوریج مسائل کا بھی مستقل حل تلاش کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :