کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈز کا ایک اہم اجلاس

منگل 5 اگست 2025 18:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی، عبداسع کاکڑ، احمد نواز جتک، ظہیر احمد عمرانی، نیک محمد، عبدالحمید پلال، سید احسان شاہ، فدا حسین کھوسہ، ارسلا رند، حماد فارس، ڈاکٹر شہاب الدین بگٹی، ڈاکٹر علی عبداللہ ساسولی، قربان لہڑی، امتیاز احمد، محمد امین زہری، غلام یاسین جمالی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس کے دوران تمام محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مفاد عامہ کے اقدامات، اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں، سرکاری امور میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت،ایریگیشن لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر لوکل گورنمنٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ان میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی جائے تعیناتی پر باقاعدگی سے موجود رہیں، فیلڈ کے سرپرائز وزٹ کریں اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ \378