راولپنڈی پولیس کی ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

منگل 5 اگست 2025 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 17 ملزمان گرفتارکر لیے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ دھمیال،وارث خان،گوجرخان پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کر کے ساڑھے پانچ کلو سے زائد چرس و آئس برآمد کی جبکہ تھانہ وارث خان ،چکلالہ ،سول لائنز ،رتہ امرال ،ریس کورس اور صادق آباد پولیس نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے 176 لیٹر کھلی شراب اور بوتلیں برآمد کیں ۔

تھانہ رتہ امرال، چکلالہ، ٹیکسلا، گوجر خان، روات اور کلرسیداں کے علاقوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پرچھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و روند برآمد کئے گئے ۔دریں اثناء راولپنڈی کی مقامی عدالت نے مجرم یاسر لطیف کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ،مجرم سے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد ہونے پر پیرودھائی پولیس نے ستمبر 2023میں گرفتار کیا تھا۔