نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت پائیدار ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

منگل 5 اگست 2025 22:53

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت پائیدار ترقیاتی اہداف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پائیدار ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے پروگرام کی 47 ویں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مرکزی نکتہ ایس ڈی جیز کے تحت ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا تھا جو کہ ایک عالمی اقدام ہے جس کا مقصد محروم طبقات کو بنیادی ڈھانچے اور ضروری خدمات تک بہتر رسائی کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے قومی ترقی کو پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور ایسے جامع ترقیاتی عمل پر زور دیا جو پسماندہ آبادیوں کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتا ہو۔

متعلقہ عنوان :