
بانی پی ٹی آئی کو 17جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25ستمبر آگیا ہے
ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ہماری آخری امید ہے، کیس نہ سننے سے شکوک شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ بیرسٹر گوہرخان
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 25 ستمبر 2025
21:50

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مضبوط عدلیہ ہی عوام کو ان کے حقوق دلا سکتی ہے، عدلیہ صرف ججز کا نام نہیں بلکہ جمہوریت کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح میڈیا آزاد ہے اسی طرح عدلیہ بھی آزاد ہونی چاہیے، وکلا کی جدوجہد نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا ایک ہیں، دونوں کی جدوجہد نے تاریخ بدلی، نظام کی بہتری کیلئے مستقل جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں متعدد کانفرنسز ہوئیں مگر نتیجہ نہیں نکلا، پی ٹی آئی کے سوا کسی ایک بھی سیاسی جماعت نے بھی بروقت الیکشن کیلئے پٹیشن فائل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود عمل کرانے کیلئے کوئی بھی آگے نہ بڑھا۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور مودی کے تمام مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی آزادی، خودمختاری اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔وہ نشتر ہال پشاور میں آپریشن بنیان المرصوص وکٹری سیلیبریشن کے سلسلے میں منعقدہ آل خیبر پختونخوا ملی نغمہ و ٹیبلوز مقابلے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کو 17جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25ستمبر آگیا ہے
-
12 کروڑ پاکستانی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور
-
پنجاب کے عوام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گی
-
شام کی پالیسی اب متوازن سفارت کاری اور اقتصادی ترقی، احمد الشرح
-
موجودہ عالمی نظام طاقتور ممالک کی اجارہ داری پر قائم، سری لنکن صدر
-
مصنوعی ذہانت کی للکار کا سامنا کرنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس
-
موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے نئے قومی منصوبوں کا اعلان
-
اگر پاکستان کیخلاف سمندر کے راستے کوئی شرپسندی یا جارحیت ہوئی تو نتائج کی ذمہ داری بھارت کے کندھوں پر ہوگی
-
پاکستان خطے کا سب سے غریب ملک قرار
-
ہواوے گروپ کا پنجاب میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ
-
مایورکا: مخالفت کے باوجود ریکارڈ سیاح
-
خوشحال پاکستان فورم کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.