
12 کروڑ پاکستانی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور
مزید 4 کروڑ متوسط پاکستانی بھی غربت کا شکار ہو گئے، پاکستان میں غربت سے متعلق تشویش ناک اعداد و شمار سامنے آ گئے
محمد علی
جمعرات 25 ستمبر 2025
20:52

(جاری ہے)
عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ آبادی کو کنٹرول کیے بغیر غربت پر قابو پانا مشکل ہو گا، پاکستان میں آبادی کی سالانہ شرحِ نمو 2.6 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک عورت اوسطاً 4 بچے پیدا کر رہی ہے جو خطے میں سب سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2019 تک 42 فیصد تک پہنچ گئی تھی، خیبرپختونخوا میں یہ شرح 30 فیصد، سندھ میں 25 فیصد سے کم اور پنجاب میں 15 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں کو بھی تشویشناک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی کا 8 فیصد حصہ متاثر ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2024 کے دوران 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کے حصول کے لیے ملک چھوڑ گئے جبکہ تعلیم کی کمی کے باعث پاکستان کے بچے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بنیادی مہارتوں میں بھی پیچھے ہیں اور سادہ ٹیکسٹ پیغامات تک پڑھنے سے قاصر ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غربت، بے روزگاری اور تعلیم کی کمی جیسے مسائل اگر فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو پاکستان کو مستقبل میں مزید معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
12 کروڑ پاکستانی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور
-
شام کی پالیسی اب متوازن سفارت کاری اور اقتصادی ترقی، احمد الشرح
-
موجودہ عالمی نظام طاقتور ممالک کی اجارہ داری پر قائم، سری لنکن صدر
-
مصنوعی ذہانت کی للکار کا سامنا کرنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس
-
موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے نئے قومی منصوبوں کا اعلان
-
اگر پاکستان کیخلاف سمندر کے راستے کوئی شرپسندی یا جارحیت ہوئی تو نتائج کی ذمہ داری بھارت کے کندھوں پر ہوگی
-
پاکستان خطے کا سب سے غریب ملک قرار
-
ہواوے گروپ کا پنجاب میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ
-
مایورکا: مخالفت کے باوجود ریکارڈ سیاح
-
خوشحال پاکستان فورم کا اجلاس
-
علی پرویزملک کی جانب سے پارکو کے بورڈ اراکین کے اعزاز میں عشائیہ
-
اسحاق ڈارکی بحرین کے وزیر خارجہ سے ملاقات، متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.