لاہور پولیس پروموشن بورڈ کا اجلاس،524اے ایس آئیز کو اپنے عہدوں پر کنفرم کرنے کے احکامات جاری

منگل 5 اگست 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) لاہور پولیس کے524اے ایس آئیز کو اپنے عہدوں پر کنفرم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے منگل کے روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ لاہور پولیس کے مختلف یونٹس میں تعینات بقایا 800سے زائد اے ایس آئیز کوڈی آئی جی ایڈمن کی باضابطہ منظوری کے بعدجلد کنفرم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کاانعقاد ہوا۔جس میں ایس ایس پی(ڈسپلن)محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی(لیگل)غلام حسین چوہان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد نویدنے شرکت کی۔پروموشن بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں ان524ایس آئیز کو ان کے عہدوں پر کنفرمیشن کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔کنفرم ہونے والوں میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے اے ایس آئیزشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :