Live Updates

ہمارے لیڈر عمران خان کو ناحق قید میں دو سال پورے ہوگئے ،سید فخرجہان

پی کے 26 میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں ان کو مکمل کیا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل

منگل 5 اگست 2025 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)صوبائی وزیر کھیل سید فخرجہان نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو ناحق قید میں دو سال پورے ہوگئے ہیں۔ اور ان پر ہر قسم کا ظلم ڈھایا جارہا ہے۔ انصاف کی فراہمی میں جانب داری ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز و قائدین کی غیر قانونی گرفتاریوں کی کوششیں ہورہی ہیں اور ہمارے لوگوں کا استحقاق مجروح ہو رہا ہے۔انھوں نے پی کے 26 کے عوام اور کارکنان کی اجتماع میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاللہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ یہاں کا دورہ بھی کریں گے اور پی کے 26 میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں ان کو مکمل کیا جائے گا۔ اور حسب ضرورت نئے منصوبوں کو پلان میں شامل کیا جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات