ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا دواں کے جنیرک ناموں کے استعمال کی پالیسی پر عمل درآمد کا مطالبہ

جمعرات 7 اگست 2025 12:44

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا دواں کے جنیرک ناموں کے استعمال کی پالیسی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وفاقی وزیر صحت کو خط لکھ کر دواں کے نسخوں میں جنیرک ناموں کے استعمال کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔ادارے کا کہنا ہے کہ جنیرک پالیسی پر عملدرآمد سے عوام کے طبی اخراجات میں 90 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وفاقی وزیر برائے قومی صحت کو خط ارسال کیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز دواں کے نسخوں میں برانڈز کے بجائے جنیرک نام تجویز کریں۔ ادارے نے برانڈیڈ اور نان برانڈیڈ ادویات کی قیمتوں میں واضح فرق کی نشاندہی کی ہے۔خط کے مطابق 2021 میں ڈریپ کی جانب سے جنیرک نسخے تجویز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی تاہم ان ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ خط میں سرکاری خریداری کے لیے کم قیمت ادویات کو ترجیح دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ادارے کے مطابق بعض برانڈیڈ ادویات کی قیمتیں جنیرک متبادل سے کئی گنا زیادہ ہیں۔جنیرک ادویات کے استعمال سے نہ صرف کم آمدنی والے مریضوں کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی دوا ساز صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔