ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی کارروائی، پولیس کا مطلوب ملزم گرفتار

ملزم سٹی تھانہ سرگودھا میں درج مقدمے میں گزشتہ 9سال سے مطلوب تھا

بدھ 6 اگست 2025 02:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول اور امیگریشن ونگ نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سخاوت نامی ملزم لائبیریا سے کراچی پہنچا تھا جبکہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم سخاوت کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں بھی شامل تھا۔ملزم سٹی تھانہ سرگودھا میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں گزشتہ 9سال سے مطلوب تھا۔گرفتاری کے بعد ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :