Live Updates

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بارش کے دوران سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایت

بدھ 6 اگست 2025 08:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش کے دوران سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ان سیفٹی گائیڈ لائنز میں محفوظ ایریاز میں رہنا، چھتری کا استعمال، موسمیاتی الرٹ کی مانیٹرنگ، حکام کی ہدایات پر عمل، آسمانی بجلی گرنے پر موبائل فون بند کرنا شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کسی رپورٹ یا استفسار کے لیے ہیلپ لائن 1966 پر کال کی جا سکتی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات