ناروے حکومت کا اسرائیلی کمپنیوں میں 'خودمختار ویلتھ فنڈ' کی سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کا حکم

بدھ 6 اگست 2025 08:40

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ناروے کی حکومت نے کہا ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی مدد کرنے والی کمپنیوں کو 'ساورین ویلتھ فنڈ' سے فائدہ اٹھانے والی فہرست سے الگ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق اس جائزے کا حکم اس اخباری رپورٹ کے بعد دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 'ساورین ویلتھ فنڈ' کے 1.9 ٹریلین ڈالر 2023 اور 2024 کے دوران اسرائیل کے ایک جیٹ انجن گروپ کو خدمات دینے کے لیے بروئے کار رہے۔

علاوہ ازیں جنگی طیاروں کی مرمت اور اسرائیلی افواج کے لیے دیگر سہولتوں اور ضرورتوں کے لیے بھی کام آتے رہے۔اس فنڈ کی طرف سے بیڈ سمیش انجنز لمیٹیڈ (بی ایس ای ایل) میں کی گئی سرمایہ کاری کی وجہ سے ناروے کے وزیر اعظم جونس گھار کو کافی تشویش لاحق ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے ان اطلاعات کے سامنے آنے پر کہا ہمیں اس سلسلے میں ضرور وضاحت چاہیے کیونکہ میں یہ خبریں پڑھ کر بہت پریشان ہو رہا ہوں۔