امریکا جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار،صیہونی ریاست کا پشت پناہ ہے،ایران

بدھ 6 اگست 2025 09:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ایران نے ایک بار پھر امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جاری جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اور صیہونی ریاست کا پشت پناہ ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق ایرانی صدر کے معاون اول محمد رضا عارف نے ترکمانستان میں منعقدہ خشکی میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض ملکوں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بجائے ان میں مدد کی۔

انہوں نے امریکا پر براہ راست ایران کی پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے اور "صیہونی ریاست" کی پشت پناہی کا الزام بھی لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے مذاکرات کی میز کو اس وقت تباہ کیا جب دونوں ملکوں کے درمیان چھٹے دور کی جوہری بات چیت کی تیاریاں جاری تھیں،اس سے دنیا بھر میں امریکا پر اعتماد مزید کمزور ہوا۔