جیٹ سکی ورلڈ چیمپئن شپ، متحدہ عرب امارات نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

بدھ 6 اگست 2025 14:37

جیٹ سکی ورلڈ چیمپئن شپ، متحدہ عرب امارات نے چاندی کا تمغہ جیت لیا
جیورزمولی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)متحدہ عرب امارات کے جونیئر رائیڈر علی العلی نے جیٹ سکی ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ ہنگری کے شہر جیورزمولی میں منعقدہ جیٹ سکی ورلڈ چیمپئن شپ (سکی جونیئر 3.3 کیٹیگری) میں متحدہ عرب امارات کے جونیئر رائیڈر علی العلی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جونیئر رائیڈر علی العلی نے ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔13 سالہ نوجوان نے تین انتہائی مسابقتی راؤنڈز میں 64 پوائنٹس سکور کیے، جونیئر رائیڈر علی العلی اس مقابلے میں ایسٹونیا کے اینڈر ہوبرٹ لاری سے پیچھے رہ گئے، جنہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے طلائی تمغہ جیتا۔ ہنگری کے لاجوس کومونی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ فرانس کے میکسم آرتھبیس چوتھے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

علی العلی نے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے پر یو اے ای میرین سپورٹس فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔ہنگری چیمپئن شپ انٹرنیشنل جیٹ سپورٹس بوٹنگ ایسوسی ایشن (آئی جے ایس بی ای) کیلنڈر میں سرکاری طور پر منظور شدہ ایونٹس میں سے ایک ہے، جس کا مقصد امریکا میں منعقد ہونے والے سالانہ ورلڈ فائنل سمیت بڑے عالمی مقابلوں میں ترقی کے لیے جونیئر کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :